اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024 ء جاری کر دیا ،آرڈیننس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرناہے۔آرڈیننس پاکستان میں شہریوں ، بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا آرڈیننس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ئ کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہےکنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے وفاقی کابینہ نے مارچ 2022 ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی ۔اپاسٹل کنونشن مارچ 2023 ئ سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھاصدر مملکت نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا۔