فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 841 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.663 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 182 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 141 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 19 فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔