واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے کہا ہے کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ ملک میں آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر تشویش ہے۔پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا تھا پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر تشویش ہے، اظہار رائے کی بندش پاکستانی حکومت کی اپنے ہی پالیسی کے خلاف ہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی دفتر خارجہ کی رپورٹ پر ابھی کوئی معلومات نہیں، پاکستانی یا بھارتی حکومت ہی اس معاملے پر کوئی بات کر سکتی ہے۔ پاک ایران کشیدگی بارے گئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ویدانت نے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، اس معاملے پر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔