اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتاہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنا بنیادی حق قرار دیا ہے۔سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنا بنیادی حق قرار دیا ہے۔صحافی نے علی ظفر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ آزاد ارکان کسی دوسری جماعت میں ہی جاسکیں گے اور پی ٹی آئی میں نہیں جاسکیں گے ؟ بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا امیدوار تین قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک پارٹی سے پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے والے امیدوار ہیں۔ دوسرے وہ جو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کے پاس پارٹی نشان نہیں، تیسرے وہ ہیں جن کی پارٹی بھی نہیں ہے اور نشان بھی آزاد ہیں۔ میرے خیال میں پی ٹی آئی کی حمائت سے جیتنے والوں کو پی ٹی آئی کو ہی جوائن کرنا ہوگا۔