اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن کی ملاقات. ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی. چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی. انہوں نے مزید بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی اسپیڈ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی. وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور انکی ٹیم کی پاکستان میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو سراہا.