اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا بڑا اقدام ،اسلام آباد کے شہریوں کو 24 گھنٹے سہولیات دینے کا فیصلہ کرلیا،چیف کمشنر اسلام آباد سے وفاقی دارالحکومت میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسلام آباد میں سستے بازاروں کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی،اسلام آباد میں مہنگائی کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ کو متحرک کرنے کا حکم دیدیا،گوہر اعجاز نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے، وزیر داخلہ نے شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پورے ہفتے کھلے رکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔