اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا حکم دیدیا جبکہ تھانوں کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں پر تشویش کااظہار کیا گیا ،نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے آئی جی اسلام آباد سے تھانوں کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دیا ہے ،گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کا ذاتی طور پر وزٹ کروں گا،اسلام آباد کے 24 تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،اسلام آباد کے تھانوں کو ماڈل بنایا جائے،اسلام آباد کے تھانے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ماڈل نظر آنے چاہئیں،شہریوں کے مسائل کے لیے پولیس اور انتظامیہ بھر پور کوشش کرے ۔