اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کاتقاضا ہے ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے، عوام اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں۔اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ القادرٹرسٹ،توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایک کیس کی کارروائی منگل،دوسرےکی اگلے ہفتےہوگی، آئین کاتقاضا ہے ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوپن کیس ہونے کے باوجود میڈیا نمائندوں کو عدالت نہیں آنے دیا گیا، اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے۔علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ عوام ہمارے امیدواروں کے پاس خود آرہے ہیں، ہمیں اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کرنا ہے، عوام اس ’سلیکشن‘ کو الیکشن میں تبدیل کریں۔