اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی کہا ہے کہ الیکشن کے دن امن کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی ضروری ہے، یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا عملہ پولنگ اسٹیشنز کی حدود سے باہر ہو،بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو ڈی آر اوز اور آر اوز کے کنٹرول اور نگرانی میں ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن کو ان دونوں اصولوں اور قانون کی سختی سے پیروی کو یقینی بنانا ہوگا،پولنگ سٹیشن کے احاطے میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر سایہ ڈالے گی،ماضی میں جب ان دونوں عناصر کو نظر انداز کیا گیا تو یہ متنازعہ انتخابات کا باعث بنے۔