ٹنڈوجام( بیورورپورٹ ) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے مزید چار اسکالرس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا، وائیس چانسلر نے اسکالرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو زرعی ترقی اور کسانوں کی معاشی بھتری کیلئے بروئے کار لائیں، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے مزید چار اسکالرس نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز کی سفارش پر وائس چانسلر نے چاروں اسکالرز کو ڈگریوں سے نوازا، اس ضمن میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی، جس میں زرعی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ چاروں اسکالرز نے جن موضوعات پر تحقیق کی ہے، ان میں کراپ پروڈکشن فیکلٹی کے سوشل سائنسز ڈپارٹمنٹ کے اسکالر ہدایت اللہ کاکڑ نے "کیلے کے فضلے کے پتوں سے بننے والی بائیوچار مصنوعات کی ترقی اور مٹی کی تشخیص اور مکئی کی پیداوار پر ان کے اثرات” کے عنوان کے تحت تحقیق مکمل کی۔
اسی فیکلٹی کے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کی اسکالر صائمہ بانو نے "سرسوں کے فصل میں پانی کی کمی کی صورت میں جینیاتی تجربات” کے موضوع پر اپنی تحقیق مکمل کی، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے اسکالر سجاد حسین رند نے "پیاز میں تھرڑے کے ظابطے کے لیے بھتر زرعی طریقے” کے موضوع پر اپنی تحقیق مکمل کی، جبکہ فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن کے ایگرانومی کے اسکالر عابد حسین کھوسو نے "کپاس کی فصل کی افزائش اور پیداوار بڑھانے کیلئے نقصاندہ گھاس پر ظابطے کے لیے حکمت عملی” کے موضوع پر اپنی تحقیق مکمل کی، چاروں اسکالرز نے اپنی تحقیق کی تھیسز وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کو پیش کی۔ اس موقع پر وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے خطاب کرتے ہوئے اسکالرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحقیق کا فائدہ زراعت اور کاشتکاروں تک پہنچائیں، تاکہ زراعت کو ترقی دی جا سکے، اور فصل کے دوران اور فصل کی کٹائی کے بعد کے مسائل پر قابو پایا جاسکے ، جبکہ خوراک کی حفاظت، غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے، اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، سب کیمپس عمرکوٹ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد مری، ڈین ڈاکٹر قمرالدین چاچڑ، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، ڈاکٹر امتیاز نظامانی، ڈاکٹر اعجاز سومرو، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، ڈاکٹر شاہنواز مری، ڈاکٹر محمد عبید اللہ شیرازی، ڈاکٹر محمودہ برڑو، ڈاکٹر بخت النساء منگن، ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، ڈاکٹرعمران کھتری، ڈاکٹر نورالنساء میمن، ڈاکٹر عرفان گلال اور دیگر بھی موجو تھے۔