نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ ان کے جانے سے کتنا فرق پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔ واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔