ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نو مئی والے نہیں اٹھائیس مئی والے ہیں ،ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے ،ننکانہ کے عوام نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا نوازشریف کو آپ کی مشکلات کا احساس ہے ،اپنی تقدیر بدلنی ہے تو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں ، نواز شریف کو ووٹ دیں ۔ ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس سرد موسم میں ننکانہ صاحب نے جس محبت کا اظہار کیا ہے میں اس کو کبھی نہیں بھول سکتی یہی سکھ برادری اور مسیحی برادری بھی جو آج یہاں کثیر تعداد میں آئی ہے میں ان عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہوں آج میں یہاں پہلی بار آیا ہوں ہم جرم اور انتقام سے نہیں ڈرے جھوٹے مقدموں سے نہیں ڈرے تو اس سردی سے بھی نہیں ڈر سکتے آٹھ فروری کو بھی اسی طرح نکیں گئے اور شیر پرمہر لگا کر ترقی کاسفر دوبارہ شروع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتی عورت جس مشکل وقت کا سامنا کیا اور نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کے ساتھ کھڑی رہی میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں میں ننکانہ سے دیگر عہدیداروں اور امیدواروں کو دل سے دعا ہے کہ آپ کو ننکانہ میں فتح نصیب ہو اور آج ننکانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور شیر کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔ جو کہتے تھے ہم یہاں مقبول ہیں ان سے پوچھتی ہوں فاﺅل کرکے نوازشریف کو باہر کرکے میدان سجانے والوں کی کون سی مقبولیت آج نواز شریف واپس آگیا ہے تو بتاﺅ کس کی مقبولیت ہے نواز شریف کو جعلسازی دھاندلی سے باہر نکالا نواز شریف نے آپ کو باہر نہیں نکالا آپ رو کر کسی پر الزام نہیں لگاسکتے نواز شریف نے کہا کہ ہم نو مئی والے لوگ نہیں ہیں ہم اٹھائیس مئی والے لوگ ہیں پی ٹی آئی نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری ہے ہمارا مقابلہ کسی فرد واحد یا جماعت سے نہیں ہمارے بھاری بھرکم بجلی اور گیس کے بلوں سے ہے غربت اور بے روزگاری سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ نواز شریف کو موقع دیں تو ہم سالوں میں نہیں دنوں میں تمام مسائل کا حل کرکے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کتنے الزامات لگائے کبھی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا الزام کبھی طیارہ ہائی جیک کا الزام مگر تمام الزامات سے اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا آپ کے درد کا مرہم رکھنے والا اگر آج کوئی پاکستان میں ہے تو وہ صرف نواز شریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے باہر سے فتنہ بنا کر نازل نہیں کیا اس ملک کا کوئی سچا بیٹاہے میڈ ان پاکستان لیڈر ہے تو وہ نواز شریف ہے آپ کی تکلیفیں درد نواز شریف نے دور کرنے ہیں تو اتنے ووٹ شیر کو دینا تو نواز شریف کو آپ کی ترقی کیلئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہ ہو ۔ مریم نواز نے کہا کہ آٹھ فروری کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا باہر نکلو مقابلے میں کوئی وہ یا نہ ہو آپ نے باہر نکلنا ہے اور شیر پر مہر لگا کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے آپ نے ووٹ اس کو دیناہے اس ااہل بندے کو ووٹ دینا ہے جو اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ترقی کا نشان صرف شیر ہے ، نواز شریف ہے ، مسلم لیگ (ن) ہے اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔