اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس آج پیر کوکر ے گی۔دھرناکمیشن کی تحقیقات میں توسیع سمیت دیگر حوالوں سے بات کی جائے گی۔وفاقی حکومت اپنا موقف پیش کرے گی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںجسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی سماعت کرے گا۔فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے اور عدالت نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔