اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران15 ہزار 462 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت شرح 3.50 فیصد رہے۔
این آئی ایچ کے بدھ کو جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 462 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 541 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.50 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔