اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ پہنچ کر وزارت کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔وزارت داخلہ آمد پر سینئر حکام نے نگران وفاقی وزیر کا استقبال کیا، نگران وزیر داخلہ نے وزارت کے سینئر افسروں سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ملک کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔