اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)محصولات میں کمی کی صورت میں 216 ارب کے اضافی ٹیکسز لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ،دستاویز کے مطابق ٹیکسز کی وصولیوں میں کمی کی صورت میں ایف بی آر کے متبادل پلان کے مطابق ہر ماہ 18 ارب کے اضافی ٹیکسز وصول ہونگے،ٹیکس محصولات میں کمی کو ہنگامی اقدامات سے مکمل کیا جائے گا،پلان کے تحت مختلف اشیاءپر ٹیکسز بڑھائے جانے کی تجاویز ہو سکتی ہیں،ٹیئر ون پر جی ایس ٹی 15فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کی جائے گی،ٹئیر ون کے تحت لیدر اور ٹیکسٹائل کیلئے جی ایس ٹی بڑھایا جائے گا،ٹئیر ون پر جی ایس ٹی بڑھانے سے ہر ماہ 1 ارب،سالانہ 12ارب آمدن حاصل ہوگی،چینی پر بھی فی کلو 5روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی،مشینری کی درآمد پر 1 فیصد ایڈونس انکم ٹیکس لگانے کی تجویز متبادل پلان میں شامل ہیں،صنعتوں کیلئے خام مال کی درآمد پر 0.5فیصد ٹیکس کی تجویز شامل ہے ،پلان کے تحت درآمد خام مال پر 1 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بھی متبادل حصہ ہے ،سپلائیز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 1 فیصد بڑھا کر محصولات کا ہدف پورا کرنے کی تجویز ہے،سروسز پر 1 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانا بھی متبادل کے طور پر تجاویز میں شامل ہے۔