فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ 2فروری کو فیصل آباد تاریخی جلسہ ہوگاجس سے ثابت ہوجائے گاکہ فیصل آبادپہلے بھی مسلم لیگ ن کاگڑھ تھااورآج بھی ہے۔ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم میں سے کوئی ایک یادونو ں جلسہ سے خطاب کریں گے۔فیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع میں سے تمام ٹکٹ ہولڈرزکوہرقومی اسمبلی کے حلقہ سے5ہزارلوگوں کولانے کاٹارگٹ دیاگیا ہے رانا ثناءاللہ خاں کا کہناتھاکہ وہ آج بھی اپنی اس بات پرقائم ہیں کہ 8فروی کومسلم لیگ ن پنجاب سے بڑی لیڈکے ساتھ پورے پاکستان میں واضح اکثریت سے کامیاب اورمیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔ پی ٹی آئی کوہم نے نہیں اپنے کردارسے فارغ ہوچکی ہے جوچند آزاداُمیدوار کامیاب ہوں گے وہ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ اپنے فیصلوں میں آزادہوں گے آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آبادمیں2فروری کو2بجے دوپہرتاریخی گراﺅنڈدھوبی گاٹ میںسیاسی پاورشوکرنے کافیصلہ کیاہے ۔اس امرکافیصلہ سابق وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں کی زیرصدارت پی پی113سے مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوارراناعلی عباس کے ڈیرے پرمنعقدہ اجلاس میں کیاگیاجس میں تمام ٹکٹ ہولڈرزاوربعض سابق ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔