اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ آج سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ،اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی بھی پیش ہونگے۔سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز سوموار پارلیمنٹ ہاﺅس میں چیرمین سینیٹر طاہر بزنجو کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،دی جی سول ایوی ایشن اور ڈی جی پی ایس کیو سی اے کے خلاف استحقاق کی تحریکوں کا جائزہ لیا جائے گا۔