کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کو کوئی بھی غیر ملکی ایجنسی نشانہ بناکر حالات کو خراب کرسکتی ہے اور ماہ رنگ کا یہ ریاست کو بدنام کرنے کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے کیونکہ ان کے ٹویٹ بھی پیشہ ور لوگ لکھتے ہیں ملک کے خلاف سازشیں ناکام ہوچکی ہے عسکری قیادت کی حکمت عملی کی وجہ سے ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوسول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان دنوں کئی محاذوں پر کامیابیاں ملی ہے وطن عزیز پر ایک کاری وار لگانے کی سازش ہوئی جو الحمد اللہ ہماری عسکری قیادت کی دانشورانہ حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہوگئی بلکہ اقوام عالم میں مملکت خدا داد پاکستان کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہواہے۔ وطن عزیز کو نقصان پہنچانے میں مصروف دہشت گردوں کا نہ صرف صفایا کردیا بلکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد افراد کے رشتے دار اور خواتین نے جو ڈرامہ لگایا تھا وہ بھی بے نقاب ہوگیا ہے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہماری افواج کے حملے میں وہی دہشت گرد مارے گئے جو پاکستان سے مسنگ پرسنز بن کر دوسرے ممالک میں چھپ کر بیٹھے تھے اور ماہ رنگ ان کے نام پر اسلام آباد میں ڈرامہ کررہی تھی حالانکہ ان کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جنہیں یہ مسنگ پرسنز بناکر ریاست کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کررہی تھی وہ ان کی ملی بھگت سے دہشت گردی کے لئے کہیں اور پناہ لئے ہوئے تھے۔ اب یہ سارا کھیل بے نقاب ہونے کے بعد ہماری اسلام آباد انتظامیہ اور عدالتوں سے اپیل ہے کہ انہیں مزید ڈھیل نہ دیں یہ لوگ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے اور کسی تخریب کاری کے لئے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ کوئی غیر ملکی ایجنسی یا ان میں سے کوئی تخریب کار کوئی مسئلہ پیدا کرسکتا ہے کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی یہ خواتین ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد تنظیم سرمچاروں کی ڈھال بن رہی ہیں