اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونائیٹڈ بینک اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی جانب سے دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد کر تے ہوئے بینک فراڈ سے متاثرہ 2 صارفین کو 19 لاکھ اور 7 لاکھ 44 ہزار روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ بینکنگ محتسب کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیکنگ فراڈ میں ملوث افراد کی بلیک لسٹگ کیلئے معاملہ اسٹیٹ بینک کے سامنے اٹھائے ۔بینکنگ فراڈ پر ضروری ایس او پیز جاری کیے جائیں،فراڈ کرنے والے افراد کو بینکنگ/مالی سہولیات نہ دی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بینک کے صارف قیصر محمود کو بینک کی ہیلپ لائن سے مشابہہ نمبر سے کال موصول ہوئی ۔کالر نے قیصر محمود کو اپنی معطل شدہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ فعال کرنے کا کہا۔شہری کے ایپ فعال کرنے کے بعد اکاونٹ سے 20 لاکھ روپے منتقل کر دیے گئے۔ بریگیڈیئر (ر) محمد عارف شیخ سے جعلسازوں نے کال کر کے اکاو¿نٹ کی تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بہانے بینکنگ تفصیلات مانگی ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ عارف شیخ کے اکاو¿نٹ سے 19 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 994,000 روپے کی رقم نکالی گئی۔ شہریوں نے اپنے متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کو کہا، لیکن ریلیف نہ مل سکا۔شہریوں نے ریلیف حاصل کرنے کے لیے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا۔ محتسب نے بینکوں کو ہدایت کی کہ صارفین کو کھوئی ہوئی رقوم واپس کریں۔بعد ازاں ، بینکوں نے صدر مملکت کے سامنے محتسب کے فیصلوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ اپیلیں دائر کیں۔ صدر مملکت نے مقدمات کی ذاتی سماعت کی ، فریقین کو سننے اور دستیاب ریکارڈ دیکھنے کے بعد فیصلہ شکایت کنندگان کے حق میں کردیا ۔صدر مملکت نے قرارد دیا بینکوں نے جعلی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگانے کے لیے نگرانی کے نظام کے نفاذ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی تعمیل نہیں کی ۔لگاتار اور متعدد لین دین کیے گئے لیکن سسٹم الرٹ نہیں ہوا اور رقم کو سسٹم سے گزرنے دیا گیا ۔بینک ادائیگی کے نظام اور الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفرز ایکٹ 2007 کے سیکشن 41 کے مطابق لین دین کی قانونی حیثیت قائم کرنے میں بھی ناکام رہے۔بینک اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی تعمیل کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ینکوں کی بدانتظامی ثابت ہوئی، بینک شکایت کنندگان کا مالی نقصان پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں نے حکم جاری کیا یونائیٹڈ بینک اور بینک الفلاح قیصر محمود اور بریگیڈیئر (ر) عارف شیخ کو بالترتیب 1,998,500 اور 744,000 روپے ادا کریں۔