لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا ایک سمندر علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر تاریخ بدل دے گا۔عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، 8 فروری کو محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کا ایک سمندر نکلے گا جو علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔