کراچی(نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سکھر حیدرآباد موٹر وے معاہدے کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مضبوط سڑکوں کا جال تجارت، رابطے، ترقی و خوشحالی کی کلید ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا کہ پشاور سے کراچی موٹرویز کا نیٹ ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موٹروے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کیلئے تجارتی راہداری کا ذریعہ ہے۔ جسٹس (ر) باقر مقبول صدیقی نے لکھا کہ ایم 6 موٹروے چین، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو ملاتی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ پشاور کراچی موٹر وے منصوبے کے تمام اہم سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، تاہم، سب سے اہم حصہ حیدرآباد سکھر لنک ابھی تک نامکمل ہے، ایم6 سائٹ پر عملدرآمد اور پیشرفت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی اعلیٰ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کیلئے اچھی نہیں ہے، چاہتا ہوں وفاق حکام کو ایم 6 کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہدایت جاری کرے۔وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے ذاتی دلچسپی لے کر منصوبے کی تکمیل کروائیں، عوام کو محفوظ اور موثر کوریڈور منصوبے فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔