اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کہتے ہیں انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے بتایا الیکشن کوریج کیلئے غیرملکی مبصرین کو 49 ویزے جاری کردئیے ہیں۔32 درخواستوں پرپراسیس جاری ہے،پاکستان میں بھی 6 ہزار سے زائد صحافیوں کو ایکریڈششن کارڈز دےدئیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزیدکہاغیرملکی صحافی مبصر کراچی، لاہور،اسلام آباد کے لیے اجازت نامے لے رہے ہیں،روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں،کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا بین الاقوامی صحافی اورمبصرکراچی، لاہوراوراسلام آبادکیلئے اجازت نامے لےرہے ہیں،ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہر جانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔