کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مبینہ ٹاون تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ حملہ آور نے ماسک پہن رکھے تھے جو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مذکورہ واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔