لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ نے نوازشریف کے تمام ادوار کو بہترین قرار دیدیا ہے،عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں نواز شریف کے تمام ادوار کو پاکستان کے لئے بہترین قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نوازشریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی ہے ،سیاسی مخالفین کے مقابلے میں 30 سال میں نوازشریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی،معاشی مشکلات کی درجہ بندی میں نوازشریف نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان کی پی ٹی آئی اور بلال بھٹو زرداری کی پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی،عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ مزری انڈیکس‘ میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیاجاتا ہے۔بلوم برگ نے 1990 سے اب تک کے ادوار میں سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔