اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ،پارہ مزید بڑھ گیا،رواں ہفتے بریڈ،تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیائ کے دام مستحکم رہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 34 فیصد کا اضافہ مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 44 اعشاریہ 64 فیصد پر پہنچ گئی ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائ مہنگی 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ریکارڈ 230 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہو ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے تک پہنچ گئی رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے رواں دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہواایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ،بیف جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی پیٹرول سمیت 8 اشیائ کی قیمتیں کم ہوئیں رواں ہفتے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوئی ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 1 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی رواں ہفتے بریڈ،تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیائ کے دام مستحکم رہے۔