اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دو برادر، دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں،دونوں نے تاریخ کے مختلف میدانوں اور مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی اور گہری جڑیں تعلقات میں خلل ڈالنے والے مسائل کو حل کرنے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں،حالیہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کی وجہ سے دونوں ممالک کی دوستی مزید گہری ہوئی،امید ہے کہ ہم باہمی تعاون سے دہشت گردی سے نمٹیں گے۔