اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے برآمدات100ارب ڈالرزتک بڑھانے کاپلان بنا لیا ہے ۔آئی ایم اہف کا کہنا ہے کہ اگلے4سال میں پاکستانی برآمدات40ارب ڈالرز سے بھی کم رہنے کا امکان ہے ،پاکستانی کی برآمداتذ میں اضافہ کم اوردرآمدات میں اضافہ زیادہ ہوگا۔پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی اگلے4 سال میں تقریبا7ارب ڈالرزمزیدبڑھ جائے گا،آئی ایم ایف نے پاکستانی برآمدات ودرآمدات کے تخمینوں کی تفصیلات جاری کردیں،آئی ایم ایف کے مطابق جاری مالی سال پاکستانی برآمدات30ارب33کروڑڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے،آئندہ مالی سال برآمدات کیلئے تخمینہ32ارب36کروڑڈالرزہے،مالی سال 2025-26میں برآمدات کاتخمینہ34ارب69 کروڑڈالرزہے،مالی سال2026-27 میں برآمدات بڑھ کر37ارب25کروڑ ہوجائیں گی،مالی سال 2026-27میں پاکستان کی برآمدات39ارب 46کروڑڈالرزہوجائیں گی،رواں مالی سال پاکستانی درآمدات58ارب26کروڑ ڈالرزرہنے کاتخمینہ ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے درآمدات کاتخمینہ63ارب ڈالرزلگایا گیا ہے، مالی سال 2025-26 میں درآمدات66ارب55کروڑ ڈالرز ہوجائیں گی، درآمدات کا تخمینہ 2026-27 کیلئے70ارب49کروڑڈالرزلگایاگیا ہے، مالی سال 2027-28 میں امپورٹس74ارب47کروڑڈالرز ہوجائیں گی۔