بہاولپور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔ احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، نواز شریف نے ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش اسکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا، ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بناوں گا، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں اسپتال ہم نے نہیں بنایا؟۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2010 کے سیلاب کے دوران میں ہر جگہ موجود تھا، اتنی سردی میں آپ نے جو استقبال کیا میری تھکن اتر گئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2018ءمیں نوازشریف کی حکومت ختم کرکے ملک کو ایک بار پھر اندھیروں اور دہشتگردوںکے سپرد کردیاگیا ،نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی ریکارڈ خدمت کی ہے ، سیلاب سے جنوبی پنجاب کی فصلیں تباہ ہوئیں تو میں نے گاﺅں گاﺅں جا کر نقصان کا ازالہ کیا بے گھر افراد کو بحالی کروائی ،جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دینے والا نواز شریف ہی تھا جس کو سازش کے تحت ہٹا دیاگیا ،ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگاکر ثابت کردیں کہ نواز شریف کی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن ہے ۔احمد پور شرقیہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بڑی بات کرنے نہیں آیا عوام کو سب معلوم ہے کس نے اس علاقے کو کھنڈرات اوراندھیرے میں تبدیل کیا اور کس نے تعمیر وترقی موٹروے ، اسپتال اور سڑکوں کے جال بچھا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا 2013ءسے 2018ءتک مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی ریکارڈ ختم کی اور میرا وعدہ ہے کہ آٹھ فروری کے انتخاب میں فتح کے بعد یہ ترقی کا عمل مزید ترقی کرے گا اور فروغ پائے گا ہم ترقی کا سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سے ختم ہوا تھا اورسازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کردیاگیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 2018 میں نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی۔ میں کوئی بڑی بات کرنے نہیں آیا ہوں کیونکہ عوام کو سب معلوم ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔شہباز شریف نے دعوی کیا کہ زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناوں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناوں گا۔ نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، عوام نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں اگر انہوں نے ملک کی حالات نہ بدلی تو آ پ میرا نام بدل دینا نواز شریف نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔اس سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا آپ جانتے ہی ہیں۔آپ کو معلوم ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں میں نے ملک کے گاوں گاوں جا کر ہر چیز بحال کی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ڈاکٹروں کو پرائیویٹ جہاز سے بہالپوربھیجوں گا تاکہ آپریشن کرکے شام کو لاہور واپس آجائیں‘۔ زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناوں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناوں گا۔