اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)آئی سی یو میں داخل ہونےو الے مریضوں کی ادویات کی قیمتوںمیں بڑی کمی کردی گئی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت چار ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ،کیبنٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ،یہ ادویات آئی سی یو میں داخل مریضوں کیلئے استعمال ہوتی ہے،ترجمان مطابق ان ادویات میں55 سے 65 فی صد قیمت کمی کی گئی ہے ،1 ملین یونٹ انجکشن جس کی قیمت 2987 سے کم ہو کر 1036 روپے ہوئی ہے،2ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 4564 روپے سے کم ہو کر 1737 روپے ہوئی ہے،تین ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 5855 سے کم ہوکر 2591 روپے ہوئی ہے،ترجمان کے مطابق مشکل حالات کے درپیش چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہوں،جعلی اور آن رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری رھے گا۔