اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) گلوبل فائر پاور نے دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سب سے طاقت وار امریکی فوج ہے جبکہ پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، جس کا پاور انڈیکس 0.1711 ہے۔ گلوبل فائر پاور ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا۔ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ گوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چٹھے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں، پاکستان نویں، اور اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی فوج میں فعال اہلکاروں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس لحاظ سے پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینکنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔