راولپنڈی (کورٹ رپورٹر) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلا گھیرا، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، عدالت نے سماعت کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 28 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اگلے روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔