کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک پی ڈبلیوڈی نے ماڈل کالونی کے علاقے میں روڈ انجیئرنگ کے برخلاف سڑک کی تعمیر کا نوٹس لے لیا ہے ـ مکینوں کے خدشات دور کرنے اور سیاسی جھنڈے کو آئندہ نہ لگانے کی یقین دہانی کرا دی ـ اے ڈبل ای کو سروے کرنے کی ہدایت ـ مذکورہ منصوبہ ورلڈ بینک کے فنڈ کا ہونے کا انکشاف ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق پاک ڈبلیو ڈی نے،،www,tariqjaveed.com ویب سائیڈ سمیت سوشل میڈیا میں ماڈل کالونی کے علاقے نشترآباد، حمیرہ ٹاون اور علی ٹاون میں روڈ انجینئرنگ کے برخلاف سڑک بنانے کا نوٹس لے لیا ہے ـ ایکس سی این غلام مرتضی لغاری نے مکینوں کے خدشات دور کرنے کیلئے اے ڈبل ای رانا نوید کو سروے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ـ ایکس سی این غلام مصطفی نے نمائندہ کو بتایا کہ مذکورہ سڑک ایم این اے فنڈ سے تعمیر نہیں کی جارہی مذکورہ سڑک ورلڈ بینک کے فنڈ سے زیر تعمیر ہے ـانکا کہنا تھا کہ اے ڈبل ای کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ترقیاتی منصوبے میں کسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ـ
یاد رہے کہ ماڈل کالونی میں سڑک پر سڑک تعمیر کرنے سے درجنوں مکانات سڑک سے نیچے ہونےکے خدشات پائے جاتے ہیں اورمذکورہ علاقوں میں سڑک پر سڑک تعمیر ہونے سے کئی مکانات سڑک سے نیچے ہوجانے سے مکینوں کی جائیدادیں سرخ فیتے کی نظر ہو جائیں گی کے علاوہ سیوریج اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے امکانات ہیں تاہم آج جمعرات اے ڈبل ای مکینوں کے خدشات دور کیلئے علاقوں کا دورہ کرینگے ـ