اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی غیر معمولی واقعہ ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خلاف ورزی پر ہماری طرف سے سنجیدہ رد عمل آئے گا، اس واقعے پر رد عمل دینے کا وقت اور اس کی نوعیت متعلقہ لوگ ہی طے کریں گے۔ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہر جماعت چاہتی ہے لیول پلیئنگ صرف اسے ہی ملے، مسلم لیگ(ن)کو سندھ اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، ایسی ہی شکایات عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) ، مولانا فضل الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو بھی ہیں۔