اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءنے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شرکاءمیں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک تھے،نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءکو بحری دفاع اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی،نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کورس کے شرکاءسے خطاب بھی کیا،کورس کے شرکاءنے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔