اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ایل این جی کی درآمد کے تمام معاملات طے پا گئے،ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے لیے پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا،ایل این جی کا پہلا جہاز فروری 2024 میں پاکستان پہنچے گا،جولائی 2023 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ اور آزربائیجان کی کمپنی سکار کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا،آزربائیجان کی کمپنی مہینے میں ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان بھیجے گی،ایل این جی کی درآمد سے توانائی بحران میں کمی آئے گی،ایل این جی کی درآمد کے لیے دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا۔