اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں کم ہو کر 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا، کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال 2023جولائی تا دسمبر 3 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا،دسمبر 2023 میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، دسمبر 2022 میں یہ خسارہ 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا،نومبر 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا تھا،مالی سال 2023 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب38 کروڑڈالر رہا، گزشتہ مالی سال 2022 کے یہ خسارہ 17ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔