کراچی (نمائندہ خصوصی) ایران کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ڈرون حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایک طرف اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری جاری ہے دوسری طرف ایران نے پاکستان پر حملہ کرکے اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا کردار ادا کیا ہے،ایران ہمیشہ سے پاکستان کا دشمن رہا ہے،پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل عام بھی ایران ہی ملوث رہا ہے، جس کی حالیہ مثال علامہ مسعود الرحمن شہیدؒ کی شہادت ہے جن کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی ایران سے ہے، ماضی میں بھی ہمارے قائدین کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی ایران سے رہا ہے، بارہا دفعہ ایران نے پاکستان کے سیکیورٹی فورسز پر حملہ بھی کیا ،ایران اپنے ان دہشت گردانہ عزائم سے بازآجائے،ایران کی طرف سے پاکستان پر حملہ اعلان جنگ کے مترادف ہے، ایران نے ہمیشہ دشمن قوتوں کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین میں پناہ دی، کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کی سرپرستی بھی ایران کرتا رہا ہے،حکومت پاکستان ایران کی اس دہشت گردی کا بھرپور ردعمل دیں ،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی، مولانا عمر معاویہ،مفتی سیف الرحمن عباسی، قاری عبدالوھاب، مولانا سید احمد حسن، مولانا سید محی الدین شاہ، مولانا شکیل الرحمن فاروقی، مولانا سید عبدالرافع، امیر فضل خالق،مولانا حمید الرحمن سعدی، چودھری عامر و دیگرنے پاکستان پر ایرانی ڈرون حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکی ناکام کوشش کی ہے،بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان کااسلام آباد میں ایرانی سفیر کو واپس بلایا جانا خوش آئند ہے، ایران کی طرف سے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایران کا اقدام یو این چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ غیر قانونی عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ایران کےاقدام کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی،