اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آزاد امیدوار این اے 47 مصطفئ نواز کھوکھر ایف سیون مرکز کے تاجروں کو رینٹ کنٹرول ایکٹ ، ود ہولڈنگ ٹیکس اور درآمدات و برامدات کے بارے میں اپنے ایجنڈے اور منشور کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ شہری علاقوں جی۔ایٹ فور اور آئی ۔نائن کے عوامی مسائل کے پائیدار حل پر لائحہ عمل دیں گے۔ شہری علاقوں میں چودہ سے پندرہ رکنی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔جنکے پولنگ اسٹیشنز پر کارکردگی کی بنیاد پر اختیارات منتقل کر دیں گے۔ کم اور زیادہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں اور خواتین کو روزگار اور کاروبار کے مواقع دینے کے بارے میں جامع منصوبہ بندی کی عملداری کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔سیاسی رہنماء جاوید انتظار نے ایف سیون مرکز کے تاجروں ، جی۔ایٹ فور اور آئی ۔نائن کے وفود سے ملاقاتوں اور بات چیت میں کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر خدمت خلق کی سیاست پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ شہری علاقوں میں لوگ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو عوامی نمائندگی کا حقیقی اہل سمجھ رہے ہیں ۔ 8 فروری گھڑیال پر مہر لگا کر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو کامیاب کریں گے۔ جمعوریت پسندی کا تقاضا اختیارات کو عوام کو منتقل کرنے کی سوچ ہے۔ ہماری سوچ اختیارات کا ارتکاز ذات سے نکال کر عوام کو منتقل کرنا ہے۔ الیکشن کا جو بھی نتیجہ نکلے ہم ُاپنے حمایتی ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تاجروں، نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دلوانا ہمارے انتخابی منشور کا خاصہ ہے۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان سیاس مصلحتوں سے بالا تر ہو کر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو ووٹ دینے کی رضامندی ظاہر کر رہے ہیں۔ لوگ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ این اے 47 کو بطور حلقہ منظم ادارہ بنائیں گے ۔ محنتی ،مخلص اور باصلاحیت لوگوں کو با اختیار بنا کر حلقے کی ٹیم بنائیں گے۔ ٹیم ورک سے حلقے کی عوام سے ملکر مسائل کو حل کریں گے۔