اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی حکومت سے قسطوں پر موبائل فون حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا.۔پروگرام کے تحت کوئی بھی شہری 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سمارٹ فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط پر حاصل کر سکے گا۔موبائل فون حاصل کرنے کیلئے صرف اور صرف اہلیت شناختی کارڈ ہے۔اس پروگرام کیلئے طلبا، کاروباری افراد اور نوکری پیشہ سمیت تمام پاکستانی اہل ہوں گےموبائل فون پر کم سے کم 20 فیصد ڈائون پیمنٹ دینا ہوگی لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی سود نہیں لیا جائے گا