قاہرہ( مانئٹرنگ ڈیسک )مصر کی ساؤتھ ویلی یونیورسٹی میں نگران خاتون ٹیچر نے لاء کا امتحان دیتی رکن پارلیمنٹ کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر رکن پارلیمنٹ طالبہ نے نگران ٹیچر اور ان کے ساتھی پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ ساؤتھ ویلی یونیورسٹی’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاءکے تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔رکن پارلیمنٹ طالبہ واقعے کے روز انتظامی عدلیہ کے مضمون کا امتحان دے رہی تھیں تاہم اس دوران نگران خاتون ٹیچر نے طالبہ کو وائر لیس ہیڈ فون کے ذریعے نقل کرتے پکڑ لیا جس کے بعد ممتحن خاتون اور طالبہ کی وائر لیس ہیڈ فون پر تکرار شروع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق نگران خاتون پروفیسر نے طالبہ رکن پارلیمنٹ سے ہیڈفون مانگا جس پر طالبہ نے خاتون ٹیچر کو ہیڈ فون دینے سے انکار کردیا، ساتھ ہی ممتحن اور بچاؤ کیلئے آنے والے ان کے ساتھی سپروائزر کو بھی مارا پیٹا۔بعد میں یہ واضح ہوا کہ طالبہ مصری پارلیمنٹ کی رکن ہیں جن کے خلاف فراڈ کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔