اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان رواں ہفتے کئی انتخابی معاملات بارے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کر ے گا۔ان مقدمات میں کراچی کے صوبائی حلقہ پی ایس 17کراچی میرعاصم کردبنام آراو،سہیل احمددرانی بنام میر یونس عزیز،میں کرپٹ پریکٹسزکے تحت اعتراضات اوردیگرحوالوں سے سماعت کی جائیگی،بدرمنیربنام رضانصراللہ انتحابی اہلیت کیس ،ارشادحسین بنام نویداسلم صوبائی اسمبلی پنجاب ،نادیہ عزیزبنام چوہدری محمدحمیدحامد،سمیت دیگرانتخابی معاملات کی سماعت کی جائیگی۔