لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین کے درمیان فضائی نقل و حمل میں سہولت کے لیے نئے کارگو روٹ کا آغاز کر دیا گیا ، ایڑو-لاہور کارگو روٹ سے ہر ہفتے 300 ٹن سے زیادہ فضائی نقل و حمل کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی سب سے بڑی ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وسطی چین کے صوبے ہوبئی کے ایڑو ہواہو ایئرپورٹ کو پاکستان میں لاہور سے ملانے کے لیے ایک نیا ایئر کارگو روٹ شروع کیا گیا ہے۔ ایڑو-لاہور کارگو روٹ ایس ایف ایئرلائنز کی جانب سے رواں سال شروع کیا جانے والا پہلا بین الاقوامی ایئر کارگو روٹ ہے جو چین کے پہلے کارگو فوکسڈ ایئرپورٹ ایڑو ہواہو ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق ایڑو-لاہور روٹ ہفتے میں تین بار چلانے کا منصوبہ ہے ، جو ہر ہفتے ایڑو سے لاہور تک 300 ٹن سے زیادہ فضائی نقل و حمل کی گنجائش فراہم کر ے گا ۔ نقل و حمل کے سامان میں بنیادی طور پر ٹیکسٹائل ، 3 سی الیکٹرانک مصنوعات ، الیکٹرانک سامان وغیرہ شامل ہیں۔ اس بین الاقوامی کارگو روٹ کا افتتاح ہواہو ہوائی اڈے کے لئے جنوبی ایشیا کے راستوں کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ یہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے لئے ایک موثر اور مستحکم فضائی لاجسٹکس چینل فراہم کرے گا، اور چینی برانڈز کو پاکستانی مارکیٹ کو تلاش کرنے کے لئے مزید لاجسٹک سہولت فراہم کرے گا.