ملتان (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 149 سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔ عامر منظور انصاری ، اختر عالم قریشی، قاضی نعیم اسلم سابق ناظمین نے ملاقات کی، متعدد سابق ناظمین، چیئرمین یونین کونسلز، کونسلرز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، سعید احمد انصاری، عامر سعید انصاری، عامر منظور انصاری نے جہانگیر ترین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،سابق چےئرمین، کونسلرز، سیاسی شخصیات نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا،جہانگیر ترین نے حمایت کا اعلان کرنے والے سابق ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز کا شکریہ دا کیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کی طرح ملتان بھی میرا گھر ہے، ملتان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں گا، ملتان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرینگے، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ، جنوبی پنجاب صوبہ ایک دن ضرور بنے گا اور وہ ہم بنائیں گے ،ہم وہ وعدے کرینگے جو پورے کریں گے ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کریں گے ۔