اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی ، پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر 6.3فیصد اضافے سے 28.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ملکی برآمدات 26.7فیصد اضافے سے 29.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 36.5 فیصد اضافے سے 65.5 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4.9 فیصد کمی سے 1.59 ارب ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری85.1فیصد منفی رجحان کے ساتھ 367 ملین ڈالر ہو گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے،سٹیٹ بینک 10 ارب 21 کروڑ ڈالرریکارڈ کئے گئے ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.88 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 207.95روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے ، رپورٹ کے مطا بق پہلے دس ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.4 فیصد اضافے سے 5248 ارب روپے رہا، وزرات خزانہ کے مطابق جولائی تا اپریل نان ٹیکس آمدنی 12.2 فیصد کمی سے 1068ارب رہی ، جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے ، جولائی تا اپریل مالیاتی خسارہ بڑھ کر 3275 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا
پہلے 10 ماہ میں زرعی قرضے 2.3 فیصد اضافے سے1219 ارب روپے کی سطح پر رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے 23مئی کو پالیسی ریٹ کی شرح 13.8فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ مئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق اپریل میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 15.4 فیصد رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اپریل کے دوران 10.7 فیصد رہی ۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 41 ہزار 879 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔