سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کے دور میں ہنستا بستا ملک تھا جسے ایک شخص نے تباہ کردیا۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے والی بال گراونڈ میں خواتین ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں خواتین اسی طرح نواز شریف کے لیے کام کرتی رہیں، سردی کی وجہ سے انتخابی مہم سست روی کا شکار تھی، آج خواتین نے رونق لگائی تو دھوپ بھی نکل آئی۔ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا نواز شریف کے دور میں ایک ہنستا بستا ملک تھا، پھر ایک ایسے شخص کو ملک کی باگ دوڑ تھما دی گئی جس نے تباہی مچادی، نواز شریف 8 فروری کو پھراقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت ملی، اس میں بھی شہر کی سڑکیں بنائیں، پچھلی حکومت نے ایک اینٹ تک نہ لگائی، اللہ نے اس نوسر باز سے ہماری جان چھڑا دی، آپ لوگوں کا اور ہم سب کا جینا مرنا اس وطن کےساتھ ہے، مجھے انہوں نے چھ ماہ کے لیے قید کرایا، خود پکڑے گئے تو ٹی وی پر آکے اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔