اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی طفر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلے کے متبادل کے طور ہر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ اس فیصلے میں 14 بندوں کا ذکر ہوا ہے کہ یہ پارٹی کے ممبرز ہیں، یہ بات غلط ہے یہ 14 افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں، بلا رہے نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے، ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کریں گے، عدلیہ کا کام ہے کہ سب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، آج عدالت نے فیصلہ کرلیا ہمیں قبول ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حثیت میں الیکشن لڑیں گے، ہم اپنے امیدواروں کی نئی لسٹ بنائیں گے اور مہم چلائیں گے، ہم اپنے امیدواروں کو انتخابی نشانات کے ساتھ سامنے لائیں گے۔