کراچی ( نمائندہ خصوصی) الشریف فاونڈیشن عوام کو صحت کی تمام سہولت ان کی دہلیز پر پہنچا ہے گی غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان پاکستانی عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ایسی صورت حال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین الشریف فاونڈیشن میاں پرویز اقبال آرائیں نے الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد الشریف فاؤنڈیشن کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی کے زیر نگرانی عظمت خدمت انسانیت ویلفیئر کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا الشریف فاؤنڈیشن کےمیڈیکل کیپ میں جس میں آنکھوں کے مریض اور جنرل مریض جس میں سینکڑوں مرد خواتین کو مفت چیکپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔ اور 30 سے زائد موتیے کے آپریشن مفت کروائے گئے گیا ۔اس ایک دن کے فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا اور الشریف فاؤنڈیشن کے بے لوث کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔الشریف فاؤنڈیشن ہیڈ أفس کی طرف سے ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی کو کامیاب کیمپ کروانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متعدد فلاحی منصوبہ جات پرفری خدمات کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہیے۔ جس میں خواتین کے لئے سلائی اسکول،نوجوانوں کے لئے کمپیوٹر کورسز، فری میڈیکل ڈسپنسری، اور دیگر منصوبوں پر زور و شور سےعوامی خدمت کا کام جاری ہیے۔ اہل ثروت احباب سے اپیل ہیے کہ الشریف فاؤنڈیشن سے بھرپور مالی تعاون فرما کر مستحقین مدد کریں ۔الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ایسے بےشمار رفاحی اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔انہوں نے مخیر احباب سے اپیل کی کہ الشریف فاؤنڈیشن سے مالی تعاون جاری رکھیں تاکہ انسانی بھلائی کے کام بلا تعطل جاری رہیں۔ملیر کے سیاسی، سماجی حلقوں نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہیے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال أرائیں نے ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی اور ڈاکٹر فیصل ظریف،محمد افضل،محمد منصور اور تمام کارکنان کوجذبہ خیر سگالی اور دکھی انسانیت کی خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیمپ میں آنے والے لوگوں نے اور الشریف فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور الشریف فاؤنڈیشن کے تحت مختلف شعبہ جات میں دکھ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں سلائی کڑھائی سینٹر،بیوٹی پارلر سینٹر،ووکیشنل سینٹر،میڈیکل لیب،ٹیلرنگ اسکول،شعبہ روزگار،دسترخوان،اجتماعی شادیاں،ماہانہ راشن تقسیم،کفالت اسکیم وغیرہ شامل ہیں