اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں یونیسیف کے نمائندہ عبداللہ فاضل نے ملاقات کی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں عبداللہ فاضل نے وزیراعظم کو پاکستان کے متعدد علاقوں میں یونیسف کے لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں یونیسف کے تحت پورے پاکستان میں انسانی امداد، صاف پانی اور غذا کی فراہمی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر کے منصوبے قائم کیے جا چکے ہیں،وزیراعظم نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد کامیاب منصوبے قائم کرنے پر یونیسیف پاکستان کو سراہا اور انسداد پولیو مہم میں یونیسیف کے کردار کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور یونیسیف جیسے اداروں کے باہمی تعاون کی وجہ سے ملک میں انسداد پولیوکے بارے میں عوامی رویے میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے،وزیراعظم نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں فلاحی منصوبوں کے قیام کے لیے حکومت پاکستان کا یونیسیف کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود یونیسف کا آزاد جموں وکشمیر میں شعبہ تعلیم کے لیے اقدامات اٹھانا قابل تحسین ہے،وزیراعظم نے عبداللہ فاضل کو پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعلیم کے لیے نئی اور موثرحکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت جبکہملک کے پسماندہ علاقوں میں شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے اقدامات کی حمایت کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کے طلبائ و طالبات میں ٹیبلٹس کی مدد سے جدید ترین معلومات تک رسائی دلا کر ملک میں ناخواندگی میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے،یونیسف کی جانب سے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے منصوبوں کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔