اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈکیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کیس الیکشن کمیشن نے 322 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔ عدالتی استفسار پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ وہ ان جوابات پر اپنا تحریری جواب جمع کرانا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے 3 روز کا وقت مانگا۔عدالت نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔